Urafstemning - mailtekst på urdu
Teksten nedenfor er en oversættelse af den danske tekst, der er sendt til alle stemmeberettigede medlemmer ifm. OK24 urafstemningen.
FOA/KLS کی چیئرمین تجویز کرتی ہیں کہ آپ ہاں میں ووٹ دیں - ہاں کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کو اگلے 2 سالوں میں تنخواہ میں بڑا اضافہ ملے گا۔
اگر آپ فی الحال بنیادی تنخواہ کی سطح 14 یا 17 یا 20 پر ہیں اور 37 گھنٹے فی ہفتہ کام کرتےہیں، تو آپکی ماہانہ تنخواہ اوسطاً تقریباً 1,000 کرون (ٹیکس سے پہلے)بڑھ جائے گی۔اور دو سال کی مدت کے دوران ماہانہ تنخواہ اوسطاً تقریباً 2,000 کرون (ٹیکس سے پہلے) بڑھ جائے گی اور پنشن میں بھی اضافہ ہوگا.
اگر تنخواہ میں دیگر اضافے (tillæg)ہیں تو ان میں بھی اضافہ ہوگا۔
اگر FOA اراکین کی اکثریت اجتماعی معاہدے کے نتائج کے لیے ہاں/Yes/Ja میں ووٹ دیتے ہیں، تو اجتماعی معاہدے میں پہلا %4 اضافہ01 اپریل 2024 سے نافذ العمل ہو گا، لیکن شاید آپ کو یہ اضافہ مئی کی تنخواہ کے ساتھ ملے گا۔ -
آپ کی KLS کی چیئرمین میمی (Mimi) ہاں/yes/Ja کا مشورہ دیتی ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ووٹ دیں۔
ووٹ ووٹ ووٹ ………………
بہت بہت شکریہ